نیویارک11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بالٹیمور میں پولیس کا کہنا تھا کہ 600افراد نے پرامن طریقے سے شہر میں ریلی نکالی۔ منیاپولس میں مظاہرین نے کچھ وقت کے لیے ایک ہائی وے بلاک کی۔ سان فرانسسکو میں سکول کے طالب علموں نے قوس و قزح رنگوں والے بینرز اور میکسیکو کے جھنڈے لہرائے۔شکاگو میں ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی مختصر تعداد میں لوگ جمع ہوئے جبکہ گذشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں افرادنے شہر میں مارچ کیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق راہگیروں نے ان کو خیرمقدم کیا لیکن کم از کم ایک ڈرائیور ان پرچلایا کہ انھیں خاموش رہیں اور جمہوریت کو تسلیم کریں۔نیویارک میں بھی مسلسل دوسری رات ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو’’پیشہ ور مظاہرین‘‘قرار دیا اور کہا کہ میڈیا نے انھیں اشتعال دلایاہے۔